1 مئی، 2024، 11:34 AM

اسرائیل رفح پر حملے سے باز رہے، اقوام متحدہ

اسرائیل رفح پر حملے سے باز رہے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے اعلی اہلکار نے اسرائیل کو رفح پر حملے سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ رفح پر حملے سے انسانی المیہ رونما ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اعلی اہلکار مارٹن گریفتس نے جنوبی غزہ کے شہر رفح پر صہیونی حکومت کے ممکنہ حملے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری مطالبہ کرتی ہے کہ اسرائیل رفح پر حملے سے باز رہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر رفح پر حملہ ہوجائے تو بمباری اور قحط سالی کی وجہ سے لاکھوں اموات واقع ہوں گی اور رفح قبرستان میں بدل جائے گا۔

گریفتس نے مزید کہا کہ غزہ میں پہلے ہی قحط اور بھوک درپیش ہے۔ اگر صہیونی فوج دوبارہ بڑے پیمانے پر حملہ کرے تو حالات مزید سخت ہوں گے۔

دراین اثناء صہیونی مبصر نے کہا ہے کہ صہیونی فورسز نے گذشتہ کئی ہفتوں سے غزہ میں بڑے پیمانے پر لشکرکشی نہیں کی ہے۔ غزہ کی جنگ میں کامیابی خواب کی مانند ہے۔

دوسری جانب یورپی کمیشن کے اہلکار نے بھی رفح پر صہیونی حکومت کے حملے کی شدید مخالفت کی ہے اور کہا ہے کہ نتن یاہو کی جانب سے رفح پر حملہ کسی بھی طور پر قابل قبول نہیں ہے۔

News ID 1923680

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha